سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 10 مریض انتقال کرگئے

ہلاکتوں کی تعداد 5368 ہوگئی ، 12782 ٹیسٹ کروانے پر 604 نئے کیسز سامنے آئے،وزیراعلی مراد علی شاہ

بدھ 23 جون 2021 23:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 10 مریض انتقال کرگئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 5368 ہوگئی ہے اور 12782 ٹیسٹ کروانے پر 604 نئے کیسز سامنے آئے۔یہ بات وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بدھ کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 10 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 5368 تک پہنچ گئی ہے جوکہ شرح اموات کا 1.6 فیصد ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 12782 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 604 کیسز کا پتہ چلا جوکہ موجودہ تشخیصی شرح کا 4.7 فیصد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 4416656 ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جن کے نتیجے میں333781 کیسز کی تشخیص کی گئی ان میں سے 92.6 فیصد یعنی 309070 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 501 مریض بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اس وقت 19343 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 18726 گھروں میں ، 30 آئسولیشن مراکز میں اور 587 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 539 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 57 کو وینٹیلیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق 604 نئے کیسوں میں سے 387 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 152، ضلع وسطی 92 ، ضلع جنوبی 68 ، ضلع کورنگی اور ملیر26اور ضلع غربی 23 شامل ہیں۔بدین میں 36 ، میرپورخاص 23 ، ٹھٹھہ 20 ، سانگھڑ 16 ، حیدرآباد اور سجاول 15، جیکب آباد 11 ، نوشر فیروز 9، قمبر ، سکھر اور مٹیاری 7، تھرپارکر ، ٹنڈو الہیار 6، دادو 4، ٹنڈو محمد خان ، عمرکوٹ ، گھوٹکی اور شہید بینظیر آباد 3، لاڑکانہ ، شکارپور2، جامشورو اور کشمور 1 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں