مولانا فضل الرحمن (کل) جے یو آئی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے

بدھ 23 جون 2021 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) مولانا فضل الرحمن کل (جمعرات) شام کراچی میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ کنونشن جامعہ مصباح العلوم محمودیہ منظور کالونی میں شام 6 بجے ہوگا۔پی ڈی ایم سربراہ اور جے یوآئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان ان دنوں کراچی کے دورے پر ہیں وہ آج جمعرات کی شام 6 بجے جامعہ مصباح العلوم محمودیہ منظور کالونی کراچی میں جے یوآئی کراچی کے اضلاع کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعیت علما اسلام کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سمیع الحق سواتی کے مطابق 29 جولائی کو کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں کراچی کے تمام اضلاع ان کی پی ایسز اور بنیادی یونٹس کے مجالس عاملہ کے اراکین سے مولانا فضل الرحمان خصوصی خطاب کریں گے۔ کنونشن سے جے یوآئی کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو ، مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری سمیت دیگر مرکزی صوبائی قائدین بھی خطاب کریں گے۔انہوں نے جے یوآئی ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کیساتھ کنونشن میں شرکت کریں ۔دریں اثنا جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر 25 جون جمعہ کی شام کو شام 6 بجے کراچی پریس کلب میں صحافیوں کیساتھ "میٹ دی پریس" میں خصوصی گفتگو کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں