عمران خان پر تنقید کرنیوالے لوگ جاہل ہیں‘ وینا ملک

عمران خان نے لباس کے حوالے سے بالکل درست کہا ہے اور دٴْنیا کی حقیقت یہی ہے

جمعہ 25 جون 2021 11:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2021ء) پاکستانی اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ اور میزبان وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کے عورتوں پر ہونے والے جنسی ہراسگی کے واقعات کو ان کے لباس سے جوڑنے کے بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے بالکل درست کہا ہے اور دٴْنیا کی حقیقت یہی ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں وینا ملک نے کہا کہ ’مجھے حیرت ہی! ان جاہلوں پر جو عمران خان کے اٴْس بیان پر تنقید کر رہے ہیں جو کہ بالکل درست ہے۔

(جاری ہے)

وینا ملک نے کہا کہ ’ان سب کو اس بات کو سمجھنے کے لیے شاید پہلے انگریزی سیکھنی چاہیے۔اداکارہ نے کہا کہ ’یہ ایک دٴْنیاوی حقیقت ہے اور اس کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا۔اٴْنہوں نے مزید کہا کہ ’اگر عورت بہت کم کپڑے پہنے گی تو اس کا اثر مردوں پر پڑے گا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا خواتین پر جنسی تشدد سے متعلق کہنا تھا کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہو گا۔اس سوال پر کہ کیا واقعی خواتین کے لباس کا چناو? اٴْن پر جنسی تشدد کی وجہ ہی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس معاشرے میں رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں