مولانا فضل الرحمن کی طبیعت میں بہتری آنے لگی

جمعہ 25 جون 2021 18:01

مولانا فضل الرحمن کی طبیعت میں بہتری آنے لگی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2021ء) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)ف کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی کل سے الحمد اللہ صحت بہت بہتر ہے۔

(جاری ہے)

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن کی صحت بارے میں اسلم غوری نے بتایا کہ کی مولانا فضل الرحمن کو دو دن سے سخت بخار تھا جس کی وجہ سے وہ اسپتال میں داخل کئے گئے۔اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن فائنل چیک اپ کے بعد جلد اسپتال سے ڈسچارج کردیے جائیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹرز کی نگرانی میں مولانا فضل الرحمن کا علاج معالجہ جاری ہے۔اسلم غوری نے جے یو آئی کارکنان، مدارس کے طلبا اور اساتذہ سمیت پوری قوم سے دعائوں کی اپیل ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں