ڈاکٹر عبدالوہاب ڈوگر کی سربراہی میں پاکستان کا پہلا کامیاب ABO-INCOMPATIBLE لیور ٹرانسپلانٹ کرکے گمبٹ لیور ٹرانسپلانٹ ٹیم نے ملکی تاریخ رقم کردی

ہفتہ 17 جولائی 2021 20:12

ڈاکٹر عبدالوہاب ڈوگر کی سربراہی میں پاکستان کا پہلا کامیاب ABO-INCOMPATIBLE لیور ٹرانسپلانٹ کرکے گمبٹ لیور ٹرانسپلانٹ ٹیم نے ملکی تاریخ رقم کردی
گمبٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جولائی2021ء) ڈاکٹر عبدالوہاب ڈوگر کی سربراہی میں پاکستان کا پہلا کامیاب ABO-INCOMPATIBLE لیور ٹرانسپلانٹ کرکے گمبٹ لیور ٹرانسپلانٹ ٹیم نے ملکی تاریخ رقم کردی۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی فیملی میں بی پازیٹیو بلڈ گروپ بیٹی نے o پازیٹیو والد کو اپنا جگر دیا۔

(جاری ہے)

اس کے لیے گمبٹ لیور ٹرانسپلانٹ ٹیم نے گمبٹ بون میرو ٹرانسپلانٹ ٹیم بالخصوص ڈاکٹر شہزاد سرور٬ ڈاکٹر فرحان٬ ڈاکٹر ندیم اور ڈاکٹر روزینہ کےساتھ کٸ ہفتے تیاری کی اور پھر یہ کامیاب آپریشن کیا گیا۔

اینیستھیسیزیا سے ڈاکٹر امیر حمزا٬ ڈاکٹر اسد٬ سرجری سے ڈاکٹر حسنین ٬ ڈاکٹر شمس بلوچ اور ٹرانسپلانٹ ہیپاٹولوجی سے ڈاکٹرمحمد آصف بیگ ٬ اردو پواٸنٹ کے معروف اینکر پرسن ڈاکٹر محمد عفان قیصر اور ڈاکٹر عصمت اسی لیور ٹرانسپلانٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔ Bone Marrow Transplant ٹیم کے ساتھ مل کر ایک ملٹی ڈسپلنری ٹیم اپروچ کے ذریعے یہ لیور ٹرانسپلانٹ مکمل تیاری کے بعد کیا گیا۔یہ اپنی نوعیت کا ملکی تاریخ کا پہلا لیور ٹرانسپلانٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں