کراچی، انٹرنیٹ کی مدد سے پیسے چرانے والے آئی ٹی ماہر کو دھر لیا گیا

ملزم بینک اکاؤنٹس، کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ کو ہیک کرتا تھا ، ملزم 2 ہزار سے 5 ہزار روپے تک میں بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹاخریدتا، معلومات سے کسٹمر کو گمراہ کرکے ان سے ایک ‘اوٹی پی’ جنریٹ کرواتا اور کسٹمرز سے اوٹی پی کوڈ لینے کے بعد پیسے نکال لیتا تھا۔ ترجمان رینجرز سندھ

Sajid Ali ساجد علی اتوار 25 جولائی 2021 14:09

کراچی، انٹرنیٹ کی مدد سے پیسے چرانے والے آئی ٹی ماہر کو دھر لیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جولائی2021ء)  صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں انٹرنیٹ کی مدد سے پیسے چرانے والے آئی ٹی ماہر کو دھر لیا گیا، ملزم بینک اکاؤنٹس، کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ کو ہیک کرتا تھا ، ملزم 2 ہزار سے 5 ہزار روپے تک میں بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹاخریدتا، معلومات سے کسٹمر کو گمراہ کرکے ان سے ایک ‘اوٹی پی’ جنریٹ کرواتا اور کسٹمرز سے اوٹی پی کوڈ لینے کے بعد پیسے نکال لیتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز ٹیکنیکل ٹیم اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے شہرقائد میں کارروائی کرکے انٹرنیٹ کی مدد سے پیسے چرانے والے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہر کو گرفتار کیا ، انٹرنیٹ کے ذریعے فراڈ کرنے والا انتہائی مطلوب ملزم محمد آصف کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم بینک اکاؤنٹس، کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور ویزا کارڈ کو ہیک کرتا تھا، دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ماہر ہے، ملزم مختلف ملکوں کے بینک اکاؤنٹ اور کریڈٹ کارڈ ہیک کرنے کی مہارت رکھتا ہے ، ملزم ویب سائٹ سے کارڈ خریدتا اور آن لائن سامان کی خریداری کرتا ، ملزم 40 فیصد تک کمیشن دے کر60 فیصد کی آن لائن خریداری کرلیتا ، ملزم عوام کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا چکا ہے، ملزم 2014 سے 2016 تک متعدد بار ملائیشیا بھی گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزم کے زیراستعمال کمپیوٹر بھی برآمد کرلیا گیا جس سے پتہ چلا کہ ملزم نے 2018سے مختلف کال سینٹرز سے ڈیٹا خریدنا شروع کیا ، ملزم 2 ہزار سے 5 ہزار روپے تک میں بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹاخریدتا اور اپنے کال سینٹر سے کسٹمرز کو کال کرکے بتاتا تھا کہ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے ، معلومات سے کسٹمر کو گمراہ کرکے ان سے ایک ‘اوٹی پی’ جنریٹ کرواتا اور ملزم کسٹمرز سے اوٹی پی کوڈ لینے کے بعد پیسے نکال لیتا تھا ، ملزم 2012 سے یہ کام کر رہا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں