گورنر سندھ کی آزاد کشمیر انتخابات میں تاریخی فتح پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو مبارکباد

عوام نے ووٹ کی طاقت سے ثابت کیا ہے کہ وہ عمران خان سے والہانہ محبت کرتے ہیں،عمران اسماعیل

پیر 26 جولائی 2021 20:53

گورنر سندھ کی آزاد کشمیر انتخابات میں تاریخی فتح پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو مبارکباد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے آزاد کشمیر انتخابات میں تاریخی فتح پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ با شعورعوام نے تحریک انصاف کی قیادت اور پالیسیوں پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیاہے اور اب یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ عوام شفاف اور خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ الیکشن میں کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے، عوام نے ووٹ کی طاقت سے ثابت کیا ہے کہ وہ عمران خان سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والے چوروں اور لیٹروں کی منفی سیاست دم توڑ چکی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں