عمران خان نے اپنی نااہل حکومت کے دوام کی خاطر کرپٹ، نااہل اور تعصب زدہ پیپلز پارٹی کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے،مصطفی کمال

پیر 26 جولائی 2021 22:12

عمران خان نے اپنی نااہل حکومت کے دوام کی خاطر کرپٹ، نااہل اور تعصب زدہ پیپلز پارٹی کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے،مصطفی کمال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی نااہل حکومت کے دوام کی خاطر کرپٹ، نااہل اور تعصب زدہ پیپلز پارٹی کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے، پاکستانی قوم نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں سندھ میں پیپلزپارٹی کی جانب سے بھرپور دھاندلی اور سر عام غنڈہ گردی دیکھی لیکن عمران خان نے تبدیلی اور احتساب کے وعدوں کو لحد میں اتار کر سندھ بھر کی عوام کو پیپلز پارٹی کے ہاتھوں بیچ دیا۔

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ عام انتخابات، ضمنی انتخابات کی طرح کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کھلی دھاندلی اور سر عام عنڈہ گردی پر الیکشن کمیشن کی خاموشی اور بیبسی باعثِ تشویش اور افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

پوری دنیا میں قومی انتخابات پر تبصرے و تجزیے قومی رسوائی کا سبب ہیں۔ جب تک شفاف، غیر جانبدار اور متفقہ انتخابی اصلاحات نہیں ہوتیں اور حقیقی عوامی نمائندے ایوانوں میں نہیں پہنچتے تب تک ملکی ترقی تو دور کی بات، ملکی استحکام اور سالمیت خطرے میں ہیں ۔

آنے والی نسلیں حقوق سلب کرنے والے حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کریں گی جنہوں نے ذاتی مفادات کی خاطر ملک کے مفادات کا سودا کیا اور ووٹ جیسی مقدس امانت کو ملک میں ایک مزاق بنا کر رکھ دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاس میں کشمیر کالونی کے عمائدین سے بات کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ الحمد للہ، پاک سر زمین پارٹی کو آج کراچی سے کشمیر اور گلگت بلتستان تک پزیرائی حاصل ہورہی ہے کیونکہ عوام نے دیکھ لیا ہے کہ ہمارے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں، ہم قوم کی فلاح کی خاطر اپنی اور اپنے خاندانوں کی زندگیاں دا پر لگا کر، سیٹیوں اور سرکاری مراعات کو لات مار کر آنے والے لوگ ہیں جنہیں کوئی لالچ خرید نہیں سکتی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں