زندگی میں سب سے بہتر مشورے خواتین سے ملے‘ گوہر رشید

ہمارے معاشرے میں انتہائی غلط تاثر ہے کہ مرد کام کی باتیں گھر پر موجود خواتین سے نہیں کرتے

جمعرات 29 جولائی 2021 11:10

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) اداکار گوہر رشید نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں زندگی میں سب سے اچھے مشورے والدہ اور ان کے ارد گرد موجود خواتین کی جانب سے دئیے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اداکار نے ساتھی اداکارہ کبرٰی خان کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

گوہر رشید نے خواتین سے متعلق معاشرے میں پائے جانے والے تصور کو غلط اور جاہلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں انتہائی غلط تاثر ہے کہ مرد کام کی باتیں گھر پر موجود خواتین سے نہیں کرتے، لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کو نہیں سمجھ ہوگی اس بات کی، ہمارے کام سے متعلق انہیں کیا پتہ۔

گوہر نے کہا کہ یہ تصور انتہائی غلط ہے ، مجھے آج تک میری زندگی میں خوبصورت اور سب سے اچھے مشورے اگر کسی نے دیئے ہیں تو وہ میری ماں ہیں یا میرے ارد گرد موجود خواتین جن میں دوستیں اور بہن شامل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں