مقامی حکومتوں پر شب خون مارتے وقت انہیں آئین اور جمہوریت یاد نہیں آتی جس سے عوام کے 90 فیصد مسائل کا تعلق ہے، مصطفی کمال

پاکستان کے معاشی انجن کراچی کو کوئی سیاسی یا غیر سیاسی ایڈمنسٹریٹر نہیں چلا سکتا۔ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے یہاں انتخابات ہونے چاہئیں

جمعہ 30 جولائی 2021 23:38

مقامی حکومتوں پر شب خون مارتے وقت انہیں آئین اور جمہوریت یاد نہیں آتی جس سے عوام کے 90 فیصد مسائل کا تعلق ہے، مصطفی کمال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اگر یہ کہا جاتا کہ مردم شماری کے نتائج درست نا ہونے کے باعث وزیراعظم اور وزرا اعلی کے انتخابات نہیں کروائے جائیں گے تو جمہوریت خطرے میں پڑجاتی لیکن مقامی حکومتوں پر شب خون مارتے وقت انہیں آئین اور جمہوریت یاد نہیں آتی جس سے عوام کے 90 فیصد مسائل کا تعلق ہے۔

2018 میں بھی مردم شماری کے نتائج نہیں آئے تھے لحاظہ سابقہ مردم شماری پر انتخابات کرائے گئے۔ حکمرانوں کے لیے عوام صرف ایک عدد جبکہ کراچی وہ دودھ دینے والی گائے جسکو چارہ بھی نہیں ڈالا جاتا۔ پاکستان کے معاشی انجن کراچی کو کوئی سیاسی یا غیر سیاسی ایڈمنسٹریٹر نہیں چلا سکتا۔ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے یہاں انتخابات ہونے چاہئیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاس میں تحریک انصاف ملیر کے عہدے داران کی پی ایس پی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ کرپٹ، نااہل اور تعصب زدہ حکمرانوں نے اداروں اور انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا ہے جس کے اثرات پوری معیشت اور عوام پر آ رہے ہیں۔ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو پاکستان کے تمام مسائل کے قابلِ عمل حل پیش کررہی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج لوگ وزیراعظم، وزرا اعلی اور گورنر کی جماعتیں چھوڑ کر پی ایس پی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں