سندھ میں نادر شاہی لاک ڈان لگا دیا گیاہے،حلیم عادل شیخ

مراد علی شاہ کو تمام فیصلے این سی او سی اوروفاق کو سامنے رکھ کر کرنے چاہیے تھے،رہنما پی ٹی آئی

پیر 2 اگست 2021 23:14

سندھ میں نادر شاہی لاک ڈان لگا دیا گیاہے،حلیم عادل شیخ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں نادر شاہی لاک ڈان لگا دیا گیاہے۔مراد علی شاہ کو تمام فیصلے این سی او سی اوروفاق کو سامنے رکھ کر کرنے چاہیے تھے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے حلیم عاد ل شیخ نے کہا کہ کوویڈ 19 کے دور میں سیاست کو دور رکھتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر سطح، صحت کے سطح روزمرہ کے معاملات کو دیکھ کر حکومتیں فیصلہ کرتی ہیں، لیکن صوبے سندھ میں نادر شاہی لاک ڈان لگا دیا گیا، کئی ممالک سے زیادہ بہتر ہمارے ملک نے فیصلے ثابت ہوئے ہیں،سندھ کو تمام فیصلے این سی او سی وفاق کو سامنے رکھ کرنے چاہیے تھے،سندھ حکومت نے فیصلوں میں من مانی کی،سندھ حکومت صرف زبانی جمع خرچ کررہی ہے،سندھ حکومت کے اکثر فیصلے سیاسی بنیادوں پر کرنا ایک سازش ہے،لاک ڈان میں فیکٹرییز، ٹرانسپورٹ بند کردیے،سندھ حکومت کے فیصلے ہمارے لیے قابل قبول نہیں،آج ویکسین سینٹر بند کیے جارہے ہیں،سندھ کے کئی اضلاع میں سینٹر کام نہیں کررہے ہیں، وفاق نے سندھ کو ویکسین فراہم کی،مرادی اور مودی سرکار میں فرق نہیں، مودی نے کشمیر اور بھارت میں لاک ڈان لگایا مرادی نے سندھ میں لاک ڈان لگادیا ہے، ان فیصلوں سے پاکستان کی معیشت کو خطرہ ہوا ہے،ایک ہفتے کا لاک ڈان پاکستان کو کئی ماہ واپس لے جاسکتا ہے،ہمارے کئی لوگ ڈیلی ویجر ہیں،پورے سندھ میں صحت کی سہولیات موجود نہیں ہیں، ہیپاٹائٹس، کتوں کے کاٹنے کی مراد علی شاہ کو پرواہ نہیں، لوگوں سے گزارش ہے ماسک پہنیں ویکسین لگوائیں،سندھ حکومت صرف الزام تراشی میں مصروف ہے،ہم وزیراعظم کو سلام پیش کرتے ہیں،پاکستان بڑے ڈیزاسٹر سے بچ گیا اسد عمر اور ان کی ٹیم نے وبا میں بہتر کردار ادا کیا،اسلام آباد میں جو فیصلے ہوئے ہیں ہم اس پر عمل کریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں