خورشید شاہ کو اسپتال زیر علاج رکھنے کا معاملہ ،سندھ ہائی کورٹ سکھر کی ڈبل بینچ میں سماعت ،خورشید کے وکیل کی درخواست پر عدالت نے سماعت 15 ستمبر تک ملتوی

بدھ 4 اگست 2021 13:38

خورشید شاہ کو اسپتال زیر علاج رکھنے کا معاملہ ،سندھ ہائی کورٹ سکھر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ کو اسپتال زیر علاج رکھنے کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما سید طاہر حسن شاہ کی جانب سے دائر پٹیشن پر سندھ ہائی کورٹ سکھر کی ڈبل بینچ میں سماعت ہوئی سماعت پر جیل حکام سمیت سندھ حکومت کے نمائندے،این آئی سی وی ڈی انتظامیہ کے نمائندے ،فریقین کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوراان سید خورشید کے وکیل کی درخواست پر عدالت نے سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی ہے واضع رہے کہ خورشید شاہ کے الیکشن میں مدمقابل طاہر شاہ نے پٹیشن دائر کر رکھی ہے۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments