ماہم زیادتی قتل کیس، ملزم کا عدالت میں اعتراف جرم ، اعترافی بیان سامنے آگیا

بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد خوف کے باعث قتل کردیا اور قتل کے بعد بچی کی لاش کچرا کنڈی میں پھینک دی۔ ملزم ذاکر عرف انٹولہ کا جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو بیان

Sajid Ali ساجد علی بدھ 4 اگست 2021 15:03

ماہم زیادتی قتل کیس، ملزم کا عدالت میں اعتراف جرم ، اعترافی بیان سامنے آگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2021ء) کراچی میں 6 سالہ بچی ماہم کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کیس کے ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ، اعترافی بیان بھی سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں 6 سال کی بچی ماہم سے زیادتی اور قتل کے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں ملزم ذاکر عرف انٹولہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو جرم کا اعتراف کرلیا۔

ملزم کے اعترافی بیان کے ابتدائی نکات بھی سامنے آئے ہیں جس میں اس نے بتایا کہ 6 سال کی ماہم کو 27 جولائی کو اغواء کیا ، بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد خوف کے باعث قتل کردیا اور قتل کے بعد بچی کی لاش کچرا کنڈی میں پھینک دی۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم کی جانب سے اعتراف جرم کیے جانے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جب کہ ملزم ذاکر عرف انٹولہ کی تصویر میڈیا پر نشر ہونے کی وجہ سے شناخت پریڈ کی کارروائی موخر کردی گئی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شہر قائد میں بچوں سے جنسی جرائم میں ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے والدین بھی خوفزدہ ہو گئے ہیں ، تین روز قبل کراچی کے علاقہ کورنگی میں چھ سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد قتل کردیا گیا ، بچی کی شناخت چھ سالہ ماہم کے نام سے ہوئی ، میڈیکل رپورٹ میں ننھی ماہم سے زیادتی کی تصدیق بھی ہوئی ، مقتولہ بچی کے والد نے دلخراش روداد بتائی کہ بیٹی گذشتہ رات نو بجے زمان ٹاؤن سے لاپتہ ہوئی، بچی کی گمشدگی کی رپورٹ زمان ٹاؤن تھانے میں دی گئی، رات بھر ماہم کی تلاش جاری رکھی مگر کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی جس کے بعد آج میری بیٹی کی تشدد زدہ لاش کچراکنڈی سے ملی۔

بچی کی لاش برآمد ہونے پر والدین غم سے نڈھال ہو گئے ، بعد ازاں بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ، جس میں لیڈی ایم ایل او ڈاکٹر ثمیہ نے بچی ماہم سے زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ بچی سے پہلے زیادتی کی گئی اس کےبعد قتل کیا گیا ، ایم ایل او نے ابتدائی رپورٹ اور ویڈیو بیان میں انکشاف کیا تھا کہ ماہم کو ناک اور منہ بند کرکے قتل کیا گیا اور قتل کےدوران ہی زور لگانے سےگردن کی ہڈی ٹوٹی ، جب کہ زیادتی کے دوران اسے بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

جب کہ گذشتہ روز ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن نے کراچی میں 6 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کیس کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماہم کے قتل کے بعد فوراًٍ ٹیم بنائی گئی ، عرفان بہادر اورشاہنوازچاچڑ کے ہمراہ ٹیم بنائی ، ڈی این اے سیمپل جمع کیے گئے اور ملزم کو گرفتار کیا ، جس کا ڈی این اے میچ کرگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں