سندھ ہائی کورٹ نے سابق ڈسٹرکٹ افسر کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹیز محمد اختر پٹھان کی درخواست ضمانت منظورکرلی

بدھ 4 اگست 2021 16:50

سندھ ہائی کورٹ نے سابق ڈسٹرکٹ افسر کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹیز محمد اختر پٹھان کی درخواست ضمانت منظورکرلی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) سندھ ہائیکورٹ نے کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹیز میں گھپلوں سے متعلق سابق ڈسٹرکٹ افسر کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹیز محمد اختر پٹھان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس فہیم احمد صدیقی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو کواپریٹو ہاوسنگ سوسائٹیز میں گھپلوں سے متعلق سابق ڈسٹرکٹ افسر کوآپرٹو ہاوسنگ سوسائٹیز محمد اختر پٹھان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

نیب ریفرنس کے فیصلوں میں تاخیر پر سندھ ہائیکورٹ ایک بار پھر برہم ہوگئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے 2017 سے ایک ریفرنس زیر سماعت ہے، فیصلے ہوتا دیکھائی نہیں دے رہا۔ عدالت مے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ایک ملزم کو 4 سال سے جیل میں رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیا کہ نیب غیر ضروری تاخیر کی ذمہ دار نہیں۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ کیس چلانا چاہتے ہیں مگر نیب چلنے نہیں دیتی۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 89 گواہوں میں سے صرف 6 سے 7 گواہان کے بیان قلمبند کیئے گئے۔بتائیں، غیر ضروری تاخیر کا ذمہ دار کون ہے۔ عدالت نے فیصلے میں تاخیر پر ملزم محمد اختر پٹھان کی 5 لاکھ میں ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم کو ٹرائل کورٹ سے تعاون کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے نیب کورٹ کو ٹرائل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں