شرجیل میمن کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس سے متعلق ملزم کی عدم حاضری پر فرد جرم موخر

بدھ 4 اگست 2021 16:50

شرجیل میمن کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس سے متعلق ملزم کی عدم حاضری پر فرد جرم موخر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس سے متعلق ملزم کی عدم حاضری پر فرد جرم موخر کردی۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

شریک ملزم عبد السبحان پیش نہیں ہوئے۔ ملزمان پر فرد جرم ایک بار پھر مخر کردی گئی۔ شریک ملزم عبدالسبحان کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی۔ ریفرنس میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔ دیگر ملزموں میں اظہار حسین، سبحان آغا احسن، شوکت علی، زیشان، وسیم سہیل، صدف اور زینت شامل ہیں۔ مفرور ملزمان سیف اللہ لوہار اور کامران شامل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں