ایمریٹس اسکائی وارڈز نے دبئی میں قیام پر فی منٹ مائل حاصل کرنے کی دلچسپ آفر پیش کردی

ایمریٹس اور فلائی دبئی کے ایوارڈ یافتہ لائلٹی پروگرام ایمریٹس اسکائی وارڈز نے مائل اے منٹ (Mile-A-Minute) کے نام سے خصوصی آفر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں ممبرز دبئی میں اسٹاپ اوور یا تعطیل گزارنے کے دوران 5 ہزار مائلز کے حصول کے لئے رجسٹر کراسکتے ہیں

بدھ 4 اگست 2021 16:44

ایمریٹس اسکائی وارڈز نے دبئی میں قیام پر فی منٹ مائل حاصل کرنے کی دلچسپ آفر پیش کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2021ء) ایمریٹس اور فلائی دبئی کے ایوارڈ یافتہ لائلٹی پروگرام ایمریٹس اسکائی وارڈز نے مائل اے منٹ (Mile-A-Minute) کے نام سے خصوصی آفر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس میں ممبرز دبئی میں اسٹاپ اوور یا تعطیل گزارنے کے دوران 5 ہزار مائلز کے حصول کے لئے رجسٹر کراسکتے ہیں۔
ایمریٹس کی جانب سے یہ آفر ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب اسکے مرکز دبئی میں ایکسپو 2020 کی میزبانی کی جائے گی اور متحدہ عرب امارات کی 50 ویں سالگرہ کے سلسلے میں گولڈن جوبلی منائی جارہی ہے۔

شرائط و ضوابط کے مطابق اس آفر کا اطلاق 1 اگست 2021 تا 31مارچ 2022 کے درمیان خریدے گئے ٹکٹوں پر ہوگا جس میں وہ 1 اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 کے درمیان سفر کرسکیں۔
اس سلسلے میں ممبرز کو اکتوبر 2021 اور مارچ 2022 کے درمیان دبئی میں گزرے ہر منٹ پر 1 اسکائی وارڈز مائل حاصل ہوسکے گا۔

(جاری ہے)

ایمریٹس اسکائی وارڈز کے موجودہ اور نئے ممبرز جو 31 مارچ 2022 سے قبل اس پروگرام کے لئے خود کو رجسٹر کراتے ہیں وہ یہ آفر ایمریٹس ڈاٹ کام سے حاصل کرسکتے ہیں۔

شرائط و ضوابط کے مطابق ابھی ٹکٹ بک کرائیں، دبئی کی بہترین سہولیات سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے قیام کے دوران 5 ہزار اسکائی وارڈز مائلز کے حصول سے محظوظ ہوں۔ ابھی ایمریٹس ڈاٹ کام پر رجسٹر اور بک کروائیں۔

گزشتہ سال بین الاقوامی سیاحوں کے لئے بحفاظت کھلنے کے ساتھ ساتھ دبئی بدستور دنیا کے انتہائی مقبول ترین مقامات میں شمار ہوتا ہے۔

یہ شہر اپنی بے مثال عمارتوں، عالمی معیار کے ہوٹلوں اور چمکدار ساحلوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ دنیا کے ان اولین شہروں میں شامل ہے جس نے ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورزم کونسل (ڈبلیو ٹی ٹی سی) سے سیف ٹریولز اسٹیمپ حاصل کی جس سے دبئی کی انتظامیہ کی جانب سے اپنے مہمانوں کی صحت اور حفاظت کے جامع اور موثر اقدامات کی توثیق ہوتی ہے۔
دبئی میں ایکسپو 2020 رواں سال 1 اکتوبر 2021 سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی۔

مسافر لائیو انٹرٹینمنٹ شوز، کلچرل فیسٹولز، کھانے پینے کے نت نئے ذائقے اور متاثرکن ورکشاپس اور دیگر دلچسپ سرگرمیوں کی بدولت محفوظ اور یادگار سفر کی توقع کرسکتے ہیں۔اس عالمی میلے میں دنیا بھر کے 190 سے زائد ممالک کے ڈھائی کروڑ سے زائد افراد کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
ایمریٹس اسکائی وارڈز کے ممبرز پارٹنرز ایئرلائنز، ہوٹلز اور کار رینٹلز سے لیکر مختلف برانڈز سے مائلز حاصل کرسکتے ہیں۔

ممبرز دنیا کی سب سے بڑے شاپنگ کے مقام دی دبئی مال میں 1300 سے زائد برانڈز سے خریداری کرکے مزید مائلز حاصل کرسکتے ہیں۔ اسکائی وارڈز کے ان پارٹنرز میں تفریح سرگرمیاں، کھانے پینے سمیت متعدد مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے والے شامل ہیں۔ پارٹنر ایئرلائنز، ہوٹلوں کے قیام، کھیلوں اور ثقافتی تقاریب میں شرکت سمیت متعدد سہولیات سے حاصل اسکائی وارڈز مائلز کو فلائٹ کے ٹکٹوں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں