ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر کمی ہو گئی

ڈالر میں 38 پیسے سستا ہوکر 167روپے80 پیسے پر پہنچ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 ستمبر 2021 10:59

ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر کمی ہو گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 ستمبر 2021ء) : روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر کمی ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج ڈالر کی قیمت میں 38 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت 167 روپے80 پیسے ہو گئی۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی گئی۔ انٹربینک میں ڈالر ایک روپے38 پیسے سستا ہوکر167روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

خیال رہے کہ دوز روز قبل ڈالر تاریخ کی نئی بلند سطح 169 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔ قبل ازیں 26 اگست 2020ء کو ڈالر168 اعشاریہ 43 روپےکی سطح تک گیا تھا۔ سال 2020ء کے اپریل میں ڈالر163، مئی میں 161 اور جون میں 165 روپے کی سطح کو چھوکر جون2020 میں 164.25 روپے کی سطح تک گر گیا تھا۔ رواں برس مئی کے مہینے میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 152 پاکستانی روپے تھی۔

(جاری ہے)

سال2020 میں بھی ڈالر کی قیمت 169 روپے تک جا کر واپس اس سطح پر گری تھی تاہم رواں سال مئی کے بعد ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ 3 ماہ سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔ رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 12 روپے سے زائد کم ہوچکی ہے۔ ڈالر کی قدر میں اضافے سے پاکستان کے قرضوں کا حجم بھی بڑھ رہا ہے۔رواں مالی سال کے آغاز سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 7.28 فیصد کی کمی آچکی ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے روپے کی بے قدری روکنے کے لیے 3 ماہ کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں 1.2 ارب ڈالر داخل کیے لیکن اس کا یہ اقدام بھی کامیاب نہ ہوسکا اور روپے کی قدر تاریخ کی کم ترین سطح تک گرگئی۔ ماہرین معیشت نے کہا کہ پاکستان میں ڈالر کی قدر مسلسل دباؤ کا شکار ہے جس کی بڑی وجہ افغانستان میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی مانگ اور افغانستان کے حالات ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں