ڈیجیٹل کی دنیا میں سوزوکی پاکستان کو ملی کامیابی

’’مائی سوزوکی مائی اسٹوری سیزن- 2 ‘‘نے کیا سوزوکی کو سرخرو

جمعہ 17 ستمبر 2021 12:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) تقریباً 40 سال کے بعد بھی صارفین کا بھروسہ اور اُن کا اعتماد سوزوکی پاکستان کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔جس کی بدولت پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری میں سوزوکی پاکستان ایک جانا مانا نام ہے۔
سوزوکی پاکستان نے اپنے صارفین کے اعتماد اور بھروسے کو اور اُس سے جُڑی اُن کی دلچسپ یادوں کو ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کیا ،جہاں پر سوزوکی کا اپنے چاہنے والوں کے ساتھ تعلق مزیدمضبوط اور گہرا ہوا، اِس پلیٹ فارم کا نام تھا ’’مائی سوزوکی مائی اسٹوری‘‘ جس کا اب دوسرا سیزن بھی اختتام پر ہے۔



اس سے پہلے کے ہم آپ کو’’مائی سوزوکی مائی اسٹوری سیزن- 2‘‘کے بارے میں بتائیں، ہم پہلے آپ کو سیزن- 1 کے بارے میں بتاتے چلیں۔

(جاری ہے)



سوزوکی پاکستان نے ایک ایسا ڈیجیٹل پلیٹ فارم بنایا جہاں اُن کے کسٹمرز اپنی سوزوکی سے جُڑی یادوں اورکہانیوں کو دلچسپ انداز میں ہم سے شیئر کر سکتے تھے، اِس سلسلے کو ایک مقابلے کے سانچے میں ڈھالا گیا تاکہ اپنی کہانیاں سنانے والے لوگوں کو اُن کی محنت اور کاوش کا ثمر بھی مل سکے۔

انعامات میںGR150،GS150اورGD110شامل تھیں۔ اِس پوری کیمپین کو سوزوکی پاکستان نے اپنے سوشل میڈیا چینلز سے فروغ دیا جس کی وجہ سے لوگوں نے اِس میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا ۔ سوزوکی پاکستان کو سینکڑوں کہانیاں وصول ہوئیں جن میں سے 3 سب سے دلچسپ کہانی لکھنے والوںکو انعام دیاگیا، یوں مائی سوزوکی مائی اسٹوری کامیاب رہا۔

اتنی پذیرائی کے بعد اِس پلیٹ فارم کو مزید آگے نہ بڑھانا ناانصافی ہوتی تو اس لیے سوزوکی پاکستان نے یہ عزم کیا کہ ’’ مائی سوزوکی مائی اسٹوری سیزن 2- ‘‘لایا جائے، جو کہ نئی طرز اور نئے قواعد پہ مشتمل ہو۔

اِس کیمپین کو وسعت دینے کیلئے اس  میں انعامات کا اضافہ کیا اور داستا ن گوئی کے عنصر کو علیحدہ علیحدہ شوق و ہنر سے جوڑ کر مزید دلچسپ بنایا۔ آرٹ، موسیقی، کھانا پینا، سفرنامے اور مختلف زاویوں کو فروغ دینے کیلئے ڈیجیٹل دنیا کی متعلقہ شہرت یافتہ شخصیات کا سہارا لیا جن میں عرفان جونیجو، رامش صفا، عابد بروھی اور زینت عرفان کے نام شامل ہیں۔



کیمپین کے شروع ہونے سے لے کرسبمشن کی آخری تاریخ تک’’ مائی سوزوکی مائی اسٹوری سیزن- 2 ‘‘کے پلیٹ فارم کے ذریعے، سوزوکی پاکستان کو بھرپور کہانیاں مختلف انداز میں وصول ہوئیں، جن میں تصویری کہانیاں، فلم، گانے اور داستان گوئی بھی دیکھنے اور سننے کو ملیں ۔ وصول ہوئی کہانیوںمیں سے سوزوکی پاکستان نے 6 ایسی کہانیوں کو فائنلسٹ کے طور پر چُنا جو ایک الگ انداز سے اپنی سوزوکی کی یادوں کو سامنے رکھ رہی تھیں۔



اب چونکہ’’ مائی سوزوکی مائی اسٹوری سیزن 2-‘‘ اپنی آخری منزل کی جانب بڑھ رہا ہے، لوگوں میںبے چینی بھی ساتھ ساتھ بڑھ رہی ہے کہ انعامات جس میں Alto 660cc، Gixxer ، GS150،GR150اورGD110 شامل ہیں ،کس کو ملیں گے۔جب تک یہ نتیجہ سامنے نہیں آتا،جو کہ 17ستمبر کو آنے والا ہے، آئیں ہم دیکھیں اُن 6 فائنلسٹ میں سے چُنے گئے ایک شخص کی ویڈیو جو اپنا’’ مائی سوزوکی مائی اسٹوری سیزن-  2‘‘ کا سفر بیان کر رہے ہیں۔


اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ اپنی سوزوکی کی کہانی سنانے میں آپ نے دیر کردی ہے تو ایسا بالکل نہیں ہے، سوزوکی پاکستان اِس کیمپین کے بعد لے کر آنے والا ہے’’ مائی سوزوکی مائی اسٹوری سیزن- 3‘‘ جس میں آپ حصّہ لے سکتے ہیں اور کیا پتہ جیت بھی جائیں؟
سوزوکی پاکستان یامائی سوزوکی مائی اسٹوری کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے www.suzukipakistan.com پر لاگ اِن کریں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں