منال اور احسن کی شادی کے بعد پہلی دعوت، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

ہفتہ 18 ستمبر 2021 11:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کے بعد پہلی دعوت کی تصویریں وائرل ہوگئیں۔منال خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر احسن محسن کے ہمراہ لی گئی اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں منال خان خوبصورت لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اٴْن کے شوہر احسن محسن نے کٴْرتا پاجاما زیب تن کیا ہوا ہے۔ان نئی تصویروں میں منال خان اور احسن محسن کی جوڑی بیحد دلکش لگ رہی ہے۔منال خان نے انسٹاگرام پر یہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ تصویریں شادی کے بعد اٴْن کی پہلی دعوت کے دوران لی گئیں‘۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں