مجھے ریشم سے محبت زیادہ ہے لیکن وہ مجھ سے کم پیار کرتی ہیں، میرا کا شکوہ

طویل عرصے بعد ریشم کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہوں، اداکارہ

ہفتہ 18 ستمبر 2021 11:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) ماضی کی مقبول فلم سٹار میرا جی اور ریشم نے حال ہی میں ایک ساتھ خوبصورت فوٹو شوٹ کیلئے پوز دیا ہے جس میں دونوں اداکارائیں روایتی زیورات اور عروسی جوڑے پہنے نہایت شاندار لگ رہی تھیں۔شوٹ کے دوران ایک مختصر ویڈیو میں میرا نے اداکارہ ریشم سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

میرا نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ انہوں نے طویل عرصے کے بعد ریشم کے ساتھ دوبارہ کام کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ وہ ریشم کو بہت پسند کرتی ہیں۔

میرا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اٴْن کی ریشم سے محبت زیادہ ہے، جبکہ جواب میں ریشم ان سے کم محبت کرتی ہیں۔میرا نے یہ کہا کہ جب وہ ایک ساتھ ہوتے ہیں تو ریشم میرا کا بہت خیال رکھتی ہیں۔ویڈیو میں ریشم کہتی دکھائی دے رہی ہیں کہ مِیرا اس بارے میں بالکل صاف گوئی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ریشم نے میرا کے بارے میں ایک واقعہ شیئر کیا کہ جب وہ ترکی میں تھیں تو میرا اٴْن کے لیے کھانا پکاتی تھیں، انہوں نے میرا کی کوکنگ کی تعریف بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں