بعض ایسے کمنٹس بھی ہوتے ہیں جنہیں سن کر ہنسی آجاتی ہے، فیصل قریشی

تعمیری تنقید سننے کیلئے بالکل تیار ہوں،نوجوان کچھ وقت تعلیم اور سیکھنے کے عمل کیلئے مختص کریں، اداکار

ہفتہ 18 ستمبر 2021 11:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ لوگوں کے الفاظ ان کی معلومات اور اپروچ تک ہی محدود ہوتی ہیں اور ظاہر ہے کہ وہ غلط بھی نہیں ہیں، لیکن وہ اتنا ہی بولتے ہیں جتنا کہ وہ جانتے یا دیکھتے ہیں۔ایک انٹرویو میں فیصل قریشی نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک اوپن فورم ہے جہاں ہر ایک کو کسی بھی چیز پر بولنے کی اجازت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

لکس اسٹائل ایوارڈز 2021ء میں بہترین اداکار کی کیٹیگری کیلئے نامزد فیصل قریشی نے متنازع باتوں سے نمٹنے کے حوالے سے اپنے طریقہ کار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ تنقید ایسی ہوتی ہے کہ آپ اقدامات پر سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں، لیکن بعض ایسے کمنٹس بھی ہوتے ہیں جنہیں سن کر ہنسی آجاتی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ تعمیری تنقید سننے کیلئے بالکل تیار ہیں۔نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثرات پر انہوں نے مشورہ دیا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ کچھ وقت اپنے تعلیمی اور سیکھنے کے عمل کے لیے مختص کریں۔ سب سے اہم چیز تعلیم حاصل کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں