کومل رضوی کی ‘لائف سٹائل‘ شو سے میزبانی کی دنیا میں واپسی

شو کی میزبانی کی پیشکش تھیم اچھی لگنے پر قبول کی،شو روایتی نہیں ،اہم مسائل کو ہلکے پھلکے انداز میں پیش کیا جائیگا، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 ستمبر 2021 11:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) ماضی میں پاکستان میں مارننگ شو ،بھارت میں سیلیبرٹی شو کرنیوالی اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوی طویل عرصے بعد میزبانی کی دنیا میں واپس آگئیں۔طویل عرصے بعد میزبانی کی دنیا میں واپسی پر کومل رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ ان کا شو روایتی نہیں بلکہ اہم مسائل کو ہلکے پھلکے انداز میں پیش کرنے کا شو ہوگا۔

میزبان نے بتایا کہ انہوں نے مذکورہ شو کی میزبانی کی پیش کش اسی لئے ہی قبول کی، کیوں کہ انہیں اس کی تھیم اچھی لگی۔

(جاری ہے)

کومل رضوی کے مطابق شو میں اہم سماجی مسائل جیسا کہ خواتین میں زچگی کے بعد ہونے والے ڈپریشن اور مخنث افراد کے ساتھ لوگوں کے نامناسب رویوں سمیت جسمانی ساخت پر نامناسب تبصروں جیسے موضوعات پر بات کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے شو کے پہلے سیزن کے لیے بہت ہی اچھے مہمانوں کے ساتھ تفریحی انداز میں حساس موضوعات پر بات کرنے کی کوشش کی ہے اور شو کو دیکھنے والے افراد کو اہم معلومات بھی ملیں گی۔کومل رضوی نے کہا کہ پاکستانی سماج میں حساس اور ہم مسائل پر سنسنی خیز یا ڈرامائی انداز میں بات کرنے کے بجائے تفریحی انداز میں گفتگو کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں