کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں ووٹ نہ ملنے سے ان کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑا ، مصطفی کمال

ہفتہ 18 ستمبر 2021 21:52

کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں ووٹ نہ ملنے سے ان کی صحت پر کوئی فرق نہیں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں ووٹ نہ ملنے سے ان کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔انتخابات میں ووٹ نہ ملنے کے عادی ہوگئے ہیں۔ کراچی کی احتساب عدالت کے باہر گفتگو میں مصطفی کمال نے کہا کہ اگر کوئی پارٹی ہاری ہے تو وہ ایم کیو ایم ہے جو کہ سکڑتی جارہی ہے۔

پچھلے الیکشن میں ایم کیوایم کی14سیٹیں تھیں تاہم اب3 ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم حق اور سچ پرہیں،معاشرہ بہت خراب ہوگیا ہے اورجھوٹ سننا چاہتا ہے۔یہاں سچ بولنے والوں کوفوری کامیابی نہیں ملتی ہے تاہم ہماری بات آہستہ آہستہ لوگوں کی سمجھ میں آرہی ہے۔ہماری تنظیم سازی اور لوگوں کو دعوت دینیکا کام جاری ہے اور اگر بلدیاتی الیکشن کا اچانک اعلان ہوگیا تو بھی ہم تیار ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں ،جبکہ انتخابی مہم میں خرچے کی مثال نہیں ملتی ہے۔کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں ہمیں 2 ہزار سے زائد ووٹ ملے۔ جہاں ہمارے امیدواراور گھروالوں نے ووٹ ڈالا وہاں بھی ووٹ نہ نکلے،ہم تو اس کے عادی ہوگئے ہیں۔ #

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments