پاکستان رینجرزسندھ اور پو لیس کی مشترکہ کارروائی، لیاقت آبادنمبر10سے چوری اور ڈکیتی میں ملوث 2 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

اتوار 19 ستمبر 2021 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) پاکستان رینجرزسندھ اور پو لیس نے انٹیلی جنس معلو مات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علا قے لیاقت آبادنمبر10سے چوری اور ڈکیتی میں ملوث 2 انتہائی مطلوب ملزمان کاشان عرف شانی اور علی جان کو گرفتار کر لیاہے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،ایمونیشن اور 2عدد موٹر سائیکلیں بھی برآمدہوئے ہیں۔

ترجمان رینجرزکے مطابق ملزمان کا تعلق پپو ڈکیت گینگ سے ہے۔ ملزمان2017 سے کراچی کے مختلف علاقوں پرانا گولیمار، ماربل مارکیٹ، نیا گولیمار، سائیٹ ایریا، گارڈن، بورڈ آفس لالو کھیت اور کریم آباد کے علاقوں میں چوری، ڈکیتی اور موبائل فون چھیننے کی متعدد واردتوں میں ملوث ہیں۔ملزمان نے مورخہ8 ستمبر 2021 کو نیا گولیمار میں سینٹری مارکیٹ پاکستان ٹریڈرز میں ڈکیتی کی جسکی ویڈیو سو شل میڈ یا پر وائر ل ہو ئی۔

(جاری ہے)

پاکستان رینجرزسندھ نے تکنیکی ذرائع استعمال کر تے ہو ئے ملزمان کو چھینے گئے مو با ئل فونز،موٹر سائیکل اور اسلحہ و ایمو نیشن سمیت گر فتار کر لیا۔ ملزمان کے پپو ڈکیت گینگ کا سرغنہ شعیب عرف پپو اِس وقت جیل میں ہے۔ ملزمان کے دیگر سا تھیوں کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جا رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ، ایمونیشن، 2 عدد موٹر سائیکل اورچھینے گئے موبائل فونز سمیت مزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ترجمان رینجرزسندھ نے عوام سے اپیل کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر زچیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں