عقیدہ ختم نبو ت پرکامل ایمان دین کی بنیاد سے ہے،علامہ کامران قادری

ناموس رسالت کا تحفظ صرف علماء کا نہیں پوری ملت اسلامیہ کی ذمہ داری ہے، لیا قت آباد میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب

اتوار 19 ستمبر 2021 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے نائب امیر علامہ کامران قادری نے کہا کہ عقیدہ ختم نبو ت پر تہہ دل سے ایمان دین کی بنیاد میں سے ہے اس کامنکر دائرہ اسلام سے خا رج ہے ،حضور ا قیامت تک کیلئے پوری انسانیت کے واسطے مبعوث ہوئے ہادی عالم کی نبوت کا آفتاب قیامت تک روشن رہے گا ۔ انہوں نے جما عت اہلسنّت کے زیر سرپرستی جامع مسجد نورالحرم لیاقت آباد نزد سندھی ہوٹل ، تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ منکرین ختم نبوت قادیانیوں کا تعاقب جاری رہے گا ۔

کانفرنس میں ڈاکٹر حاجی حنیف طیب ، شیخ الحدیث علامہ رحیم داد قادری ، علامہ احمد رضا امجدی ،علامہ قاری مشتاق احمد،علامہ خالد مسعود اختر القادری،علامہ فرحان شیخ قادری ، محمد فرحان نقشبندی نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ اس موقع پر محمد غفران قادری ،جاوید قادری ،سلیم الدین راجپوت ،،شیخ محمد اسلم نیازی، علامہ سید اویس محمود قادری، علامہ حسان معیاری، شیخ محمد باسط اور لیاقت آباد محلہ کے افراد بھی شریک تھے۔

ڈاکٹر حاجی حنیف طیب نے اپنی تقریر میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر غیر متزلزل ایمان تک کوئی انسان مسلمان ہو ہی نہیں سکتا ۔ناموس رسالت و ختم نبوت کا تحفظ صرف علماء اور مذہبی طبقے کا نہیں پوری ملت اسلامیہ کی ذمہ داری ہے ۔دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ قادیانی غیر مسلم اقلیت ہیں مسلم لبادے میں لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں