شادی اور جعلی پیدائشی سرٹیفیکٹ بنانے والے افسران کے خلاف گھیرا تنگ

اتوار 19 ستمبر 2021 16:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) محکمہ بلدیات نے شادی اور پیدائش کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے والے افسران کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات نے جعلی برتھ اور میرج سرٹیفکیٹ بنانے کے معاملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اب ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔اس ضمن میں یونین کونسل 21 میں تعینات گریڈ 11 کے افسر مبشر مسعود کو معطل کر کے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مبشر مسعود پر الزام ہیں کہ انہوں نے شادی اور پیدائش کے جعلی سرٹیفکٹ بنا کر دیئے۔محکمہ بلدیات سندھ کے ڈائریکٹر برائے گورنمنٹ بورڈ کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، متعلقہ ٹیم 7 روز میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ ڈائریکٹر سندھ برائے بلدیات کو جمع کرائے گی۔انکوائری کمیٹی کو جعلی برتھ اور میرج سرٹفکیٹ بنانے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ معطلی بڑی پیشرفت ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ اس کے بعد بہت سارے افسران کے نام سامنے آنے کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں