حریم شاہ نے اپنی زندگی کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئرکردی

اتوار 19 ستمبر 2021 16:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک شخص کے ساتھ تصویر شیئر کرکے صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے مداحوں کے لیے اپنی نت نئی ویڈیوز شیئر کرنے والی حریم شاہ کی پوسٹ نے کئی سوال اٹھا دیئے۔

حریم شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ ایک شخص بھی موجود ہے۔

(جاری ہے)

تصویر میں حریم شاہ نے اس شخص کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے اور وہ بہت خوش نظر آرہی ہیں۔حریم شاہ نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میری زندگی۔تاہم ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کا اس شخص سے کیا تعلق ہے۔

حریم شاہ کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے دماغ میں کئی سوال جنم لے رہے ہیں کہ آخر یہ شخص کون ہے جسے حریم شاہ نے اپنی زندگی قرار دے دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ کی شادی کی خبریں زیرِ گردش تھیں، اس حوالے سے حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں