گرین لائن بسیں کراچی پہنچ گئیںتاہم گرین لائن کا ٹریک مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے بدحالی کا شکار

اتوار 19 ستمبر 2021 16:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) چین کے تعاون سے گرین لائن منصوبے کی چالیس بسیں کراچی پہنچ گئیں تاہم گرین لائن کا ٹریک مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے بدحالی کا شکار ہے۔انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، شہر قائد کے شہریوں کی سفری مشکلات اب دور ہونے والی ہیں کیوں کہ گرین لائن منصوبے کی چالیس بسیں کراچی پہنچ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بسیں تو کراچی پہنچ گئیں تاہم گرین لائن منصوبے کے ٹریک کی مناسب دیکھ بھال نہ ہوسکی، ٹکٹ بھر ہو یا اسٹیشن دھول مٹی سے بھرے ہوئے ہیں اور مسافروں کیلیے داخلی اور خارجہ دروازے بھی اچھی حالت میں نہیں ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹریک کے اطراف میں لگی گرل کا رنگ بھی پرانا ہوچکا ہے۔خیال رہے کہ گرین لائن کا منصوبہ 2016 میں شروع ہوا تھا، اس منصوبے سے 25 لاکھ سے زائد افراد کو روزانہ سفری سہولیات مل سکیں گی۔رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں گرین لائن بس سروس سرجانی سے نمائش تک چلائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں