شیخ الحدیث مولانا نورالحق کی مفتی محمد تقی عثمانی کو وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر منتخب ہونے پر مبارک باد

اتوار 19 ستمبر 2021 16:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) جمعیت علمااسلام ضلع جنوبی کراچی کے امیراور جامعہ محمودیہ لیاری کے مہتمم شیخ الحدیث مولانا نورالحق اور ارکان مجلس عاملہ نے شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی کو متفقہ طور پر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد دیتے ہوئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے کلیدی کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کیاہے، مولانا نورالحق وفاق کے مرکزی مجلس عمومی کے رکن کی حیثیت سے جامعہ اشرفیہ لاہور میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

مولانا نورالحق نے کہا کہ مفتی محمد تقی عثمانی جیسی عبقری شخصیت وفاق المدارس کے مسند صدارت کیلئے بہترین انتخاب ہے، مولانا فضل الرحمن کی تجویز اور ارکان اجلاس کی مشترکہ تائید نے موجودہ نامساعد حالات میں مدارس دینیہ کے متفقہ پلیٹ فارم کو انتہائی موزوں باہمت اور باوقار قیادت فراہم کردی ہے، وفاق المدارس العربیہ پاکستانی دینی مدارس کا سائبان ہے اور اس سائبان کی حفاظت کیلئے ہم سب ایک ہیں،امید کرتے ہیں کہ حضرت مفتی محمد تقی عثمانی وفاق المدارس کے مسند صدارت کو اپنی خداداد صلاحیتوں اور تجربے سے مزید رونق بخشیں گے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں