’لاہور کا حشر دیکھ کر آپکی یاد آتی ہے‘، خاتون کا شہباز شریف سے دلچسپ مکالمہ، ویڈیو وائرل

شہبازشریف کراچی ائیرپورٹ پہنچے جہاں ان کا ایک خاتون سے دلچسپ مکالمہ ہوا،خاتون نے کہا کہ لاہور کا حشر کر دیا ہے، کچرا دیکھ دیکھ کر دل خراب ہوتا ہے، لاہور کا حشر دیکھ کر آپ کی یاد آتی ہے اور آپ سے مل کر خوشی ہوئی

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 19 ستمبر 2021 19:27

’لاہور کا حشر دیکھ کر آپکی یاد آتی ہے‘، خاتون کا شہباز شریف سے دلچسپ مکالمہ، ویڈیو وائرل
کراچی(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 19ستمبر 2021) ’لاہور کا حشر دیکھ کر آپکی یاد آتی ہے، چاہتی ہوں کہ اگلی مرتبہ پورے پاکستان میں آپ کی حکومت ہو،‘ کراچی ائیرپورٹ پر خاتون کا شہباز شریف سے مکالمہ، ویڈیو وائرل۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ایک خاتون کے درمیان کراچی ائیرپورٹ پر دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔

شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تھے جہاں انہوں نے سردار اختر مینگل سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔اسلام آباد روانگی کیلئے شہبازشریف کراچی ائیرپورٹ پہنچے جہاں ان کا ایک خاتون سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔خاتون کا کہنا تھاکہ لاہور کا حشر کر دیا ہے، کچرا دیکھ دیکھ کر دل خراب ہوتا ہے، لاہور کا حشر دیکھ کر آپ کی یاد آتی ہے اور آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔

(جاری ہے)

چاہتی ہوں اگلی مرتبہ پورے پاکستان میں آپ کی حکو مت ہو۔اس پر شہباز شریف نے خاتون کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا تھا کہ اب کسی سلیکٹڈ کو تسلیم نہیں کریں گے، اگلا الیکشن مسلم لیگ (ن) کا ہوگا، پی ٹی آئی کی جنم بھومی کے علاقوں کنٹونمنٹ بورڈ میں سیاسی موت ہوگئی، مہنگائی کرکے عمران خان نے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا،جادو ٹونا کی بات پراعتراض کیا جاتا ہے۔

انہوں نے سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ن لیگ کے ارکان اوررہنماء نوازشریف کے شاہین ہیں، کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں کامیابی کوئی معمولی معرکہ نہیں، کنٹونمنٹ بورڈز وہ علاقے ہیں جہاں پی ٹی آئی نے جنم لیا تھا، اسی جنم بھومی میں پی ٹی آئی کی سیاسی موت ہوگئی، الیکشن میں کوئی مداخلت نہیں ہوئی تو مسلم لیگ ن نے سیٹیں جیتیں، عوام کی اکثریت نے ن لیگ کو ووٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ن لیگ کے منصوبوں کی تختیاں نکال کر اپنی لگا دیتے ہیں، چینی 110 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے، 3 سال میں اربوں روپے کی چینی درآمد کی گئی ہے، اس ڈاکہ زنی میں ملکی زرمبادلہ ضائع کیا گیا، مہنگائی نے کمر توڑ دی ،عوام کا حکومت سے دل بھر گیا، جادو ٹونا کی بات کروں تو اعتراض کیا جاتا ہے، مہنگائی سے لوگ تنگ ہیں،عوام پھر کیوں نہ نواز شریف کی حکومت کو یاد کریں، ن لیگ ملک کے تمام مسائل حل کرے گی، پی ٹی آئی کے ہاتھوں ملکی معیشت کی بربادی ہورہی ہے، خواجہ آصف کو جیل میں سردی میں زمین پر سلایا گیا، ن لیگ کے دور میں نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیئے جاتے تھے، آج کورونا کے دوران اسی لیپ ٹاپ سے بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں