نظام مصطفی پارٹی کا ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،بے روزگاری اورلوٹ مارپرگہری تشویش کا اظہار

اتوار 19 ستمبر 2021 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیرڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ،بے روزگاری اورلوٹ مارپرگہری تشویش کا اظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے عوام کی توقعات کے برعکس کام کیاہے،پیٹرولیم مصنوعات،بجلی،گیس،ادویات،چینی ،آٹا،سبزیاں،گوشت ودیگر اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں کئی گناہ اضافہ نے عوام کو زندہ درگورکردیاہے۔

بے روزگاری کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہاہے،ملک میں بڑھتے ہوئے جرائم خودکشیوں کی بڑی وجہ یہی مہنگائی اوربے روزگاری ہے۔عوام دووقت کی روٹی کے محتاج ہوگئے ہیں۔حکمران ایک کابینہ کا اجلاس صرف اس مقصد پر گفتگوکرنے کیلئے بلائیں اُس کابینہ کے اجلاس کو ٹی وی براہ راست دکھایاجائے کہ جب وہ برسراقتدارآئے توڈالرکے مقابلہ روپے کی کیاقدرتھی اوراب کیاہوگئی ہے ،کھانے پینے ودیگر اشیائے ضروریہ کے قیمتیں تین سال پہلے کیاتھی اوراب کیاہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے اُن کے سارے ترقی کے دعوے خاک میں مل جائیں گے رہنماؤں نے کہاکہ معیشت کی بہتری،منافع خوری ،مہنگائی کوکنٹرول ،لوٹ مارکو روکنے کیلئے حکومت مکمل ناکام دکھائی دے رہی ہے جس کی وجہ سے عوام انسان کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے ،تین سال کے دوران خط غربت کی نیچے جانے والے خاندانوں میں ریکارڈاضافہ ہواہے،حکومتی اقدامات نے عوام کی زندگی کاسکون چھین لیا ہے،ایسا لگتا ہے حکمرانوں کو عوام کی تکلیف کا کوئی احساس نہیں رہاہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں