بچوعبدالقادر دیوان نے پاک مسلم الائنس دیوان کی مرکزی کابینہ تحلیل کردی

چیف الیکشن سیل رحمت غازی کو ہدایت کی گئی ہے کے 7 دن کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کریں، بچو دیوان

اتوار 19 ستمبر 2021 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) پاک مسلم الائنس دیوان کے چیئرمین بچوعبدالقادر دیوان نے پارٹی ذمہ داران سے مشورے کے بعد پاک مسلم الائنس دیوان کی مرکزی کابینہ تحلیل کردی ،پاک مسلم الائنس دیوان کے چیف الیکشن سیل رحمت غازی کو ہدایت کی ہے کے 7 دن کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کریں تاکہ اگلے ساتھ دن کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل مکمل ہوسکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک مسلم الائنس دیوان کے چیئرمین بچوعبدالقادر دیوان نے پارٹی کے سینئر ترین ذمہ داران سے صلاح مشورے کے مذکورہ فیصلہ کیا ہے، پاک مسلم الائنس دیوان کے چیئرمین بچوعبدالقادر دیوان نے پاک مسلم الائنس دیوان کے چیف الیکشن سیل رحمت غازی ہدایات جاری کردی ہیں کہ 7 دن کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کرایا جائے تاکہ اگلے ساتھ دن کے اندر انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل مکمل ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں