ایندھن کی قیمتوں میں 65 فیصد اضافہ ہوا، حکومت نے صرف 16.3 فیصد اضافہ کیا،علی زیدی

اتوار 19 ستمبر 2021 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں65فیصد اضافہ ہوا ہے، حکومت نے صرف 16.3 فیصد اضافہ کیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاکہ پٹرول کی قیمت جنوری میں 106 اور ستمبر میں 123 روپے رہی، ایکس ریفائنری کی قیمتیں جنوری میں 57.71اور ستمبر میں 95.41 روپے رہیں، حکومت نے پی ڈی ایل میں 75 فیصد اور سیلز ٹیکس میں 23 فیصد کمی کی۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو مشورہ ہے کہ الزام تراشیاں بند کر کے لوٹی ہوئی دولت واپس کریں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں