پروفیسر خورشید احمد کا جماعت اسلامی کراچی کو شاندار انتخابی پیش رفت پر خراج تحسین

اتوار 19 ستمبر 2021 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) کنٹونمنٹ بورڈ کے حالیہ انتخابات میں جماعت اسلامی کراچی کی شاندار انتخابی پیش رفت پر جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد نے انگلینڈ سے فون پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کو مبارکباد دی اور جماعت اسلامی کراچی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ یہ پیش رفت شہر کے مستقبل کے لیے خوش آئند ہے ،خورشید احمد نے کہا کہ شاندار انتخابی کامیابی نے پورے پاکستان میں جماعت کے کارکنوں اور ہمدردوں کا حوصلہ بڑھا دیا ہے ، انہوں نے جماعت اسلامی کراچی کے تمام کارکنان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے ،اس کے لیے مربوط ورکنگ پلان اور روڈ میپ تشکیل دیا جائے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں