لڑکیوں کے اغوا میں ملوث تین بھائیوں سمیت 4 ملزمان گرفتار

ملزمان نے اسٹیل ٹائون کی رہائشی دوسگی بہنوں 13 سالہ سلیمہ اور 11 سالہ ثمینہ کو اغوا کیا تھا، پولیس

اتوار 19 ستمبر 2021 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) پولیس نے اسٹیل ٹائون میں کارروائی کرتے ہوئے دو مغوی لڑکیوں کو بازیاب کرتے ہوئے 3 سگے بھائیوں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔پولیس حکام کے مطابق مغوی لڑکیوں کی والدہ نے چند روز قبل اپنی دو بیٹیوں 13 سالہ سلیمہ اور 11 سالہ ثمینہ کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ اسٹیل ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش اے وی سی سی کو منتقل کردی تھی۔

(جاری ہے)

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے لڑکیوں کی بازیابی کے لیے اسٹیل ٹائون میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی لڑکیوں کو بازیاب کرالیا اور 3 سگے بھائیوں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اے وی سی سی حکام کے مطابق لڑکیوں کو اغوا کرنے والے ملزمان میں 3 سگے بھائی نیاز علی، علی مرشد، علی حیدر اور ان کا ساتھی کامران بھی شامل ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں