سندھ ہائی کورٹ،اسپیکر سندھ اسمبلی اور ان کے اہلخانہ کیخلاف زیر سماعت ریفرنس میں مزید انوسٹی گیشن کیخلاف درخواست پروکیل صفائی کی عدم پیشی پر سماعت ملتوی

پیر 20 ستمبر 2021 14:25

سندھ ہائی کورٹ،اسپیکر سندھ اسمبلی اور ان کے اہلخانہ کیخلاف زیر سماعت ریفرنس میں مزید انوسٹی گیشن کیخلاف درخواست پروکیل صفائی کی عدم پیشی پر سماعت ملتوی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق اسپیکر سندھ اسمبلی اور ان کے اہلخانہ کیخلاف زیر سماعت ریفرنس میں مزید انوسٹی گیشن کیخلاف درخواست پروکیل صفائی کی عدم پیشی پر سماعت ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل بینچ نے آمدن سے زائد اثاثے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق اسپیکر سندھ اسمبلی اور ان کے اہلخانہ کیخلاف زیر سماعت ریفرنس میں مزید انوسٹی گیشن کیخلاف آغا شہباز درانی کی درخواست پر سماعت کی۔

آغا شہباز درانی کے وکیل پیش نہ ہو سکے۔جونیئر وکیل کی پیشی پر عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔ آغا سراج درانی کے بیٹے نے نیب انوسٹی گیشن کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ ایک ہی معاملہ میں ایک سے زائد کیسز نہیں بنائے جا سکتے۔ زیر سماعت ریفرنس میں مزید انوسٹی گیشن کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں