گورنرسندھ عمران اسماعیل سے پنجاب اسمبلی کے اراکین پارلیمنٹ کے 30 رکنی وفد کی ملاقات

منگل 21 ستمبر 2021 21:03

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے پنجاب اسمبلی کے اراکین پارلیمنٹ کے 30 رکنی وفد کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پنجاب اسمبلی کے اراکین پارلیمنٹ کے 30 رکنی وفد نے ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس کی قیادت میں سندھ گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ وفد میں اراکین پنجاب اسمبلی کے سید یاور عباس بخاری ، ملک واصف مظہر ران، میاں طارق عبداللہ، میاں شفیع محمد، واسق قیوم عباسی، سید علی حیدر گیلانی، نواب زادہ وسیم خان، ساجدہ بیگم، عابدہ بی بی، قاسم عباس خان، محمد رضا حسین بخاری، قاسم عباس، محمد عون حمید، شاہینہ کریم، آسیہ امجد، مومینہ وحید، سبین گل خان، نیلم حیات ملک، محمد سلیم اختر ، سادیہ سہیل رانا، عظمی کاردر، سید حسین مرتضی اور شہاب الدین خان شامل تھے۔

اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفد صوبہ سندھ کے 3 روزہ انٹر ایکسچینج پارلیمانی دورے پر کراچی میں ہے۔گورنر سندھ نے اجلاس کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انٹر ایکسچینج پارلیمانی دورے کا مقصد ملک کے منتخب نمائندوں کے درمیان دوستانہ تعلقات ، ورکنگ تعاون اور افہام و تفہیم کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے اور پارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ گورنر سندھ نے اراکین پارلیمنٹ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے اور عوامی مسائل کے حل اور ہماری کوششوں کو مربوط کرنے کے لیے ایک شاندار موقع ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں