صدر عارف علوی نے بایونک فلمز پروڈکشنزکی جانب سے لوگوں کی سوچ میں تبدیلی لانے کی کوشش کی حمایت کردی

بدھ 22 ستمبر 2021 21:20

صدر عارف علوی نے بایونک فلمز پروڈکشنزکی جانب سے لوگوں کی سوچ میں تبدیلی لانے کی کوشش کی حمایت کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) صحت عامہ کی روز افزوں اہمیت ہماری حکومت اور ہمارے صدر کی نظر میں اوّلین ترجیح ہے۔ حال ہی میں صدر پاکستان نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ میں ایک اہم پیغام بایونک فلمز کی خیر خواہ کیلئے اشتہاری فلم کے ساتھ شیئر کیا ہے۔پاکستان میں لوگ عام طور پر کھل کر بولتے اور ایسے موضوعات کو ممنوع سمجھ کر ان پر بات کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

وہ یاتوگفت وشنید کرنے میں بہت زیادہ شرم وحیا محسوس کرتے ہیں یا یہ ڈرتے ہیں کہ دوسرے ان کے بارے میں کیا سوچیں گے۔ تاہم بایونک فلمز نے ایسے موضوعات پر بات کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرکے ایک بڑا کام کیا ہے۔اس اشتہاری مہم کا آغاز جولائی میں ہواجو خاندانی منصوبہ بندی اور ماں اور بچے کی صحت کے بارے میںآگہی پھیلانے میں موثر طور پر اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

(جاری ہے)

صدر نے بھی اس مہم پر توجہ دی اور اس کے پس پردہ بنیادی پیغام کی حمایت کی۔ڈاکٹر علوی نے اپنے ٹوئٹر میں تحریر کیا،"میرے ملک میں صحت کی صورتحال ماں اور بچے کی صحت سے منسلک ہے۔ ہمیں بحیثیت ایک قوم کے، اس بات کو ترجیح دینی چاہئیے کہ کیا چیز اہم ہے اور ایک خوشحال پاکستان کیلئے اپنے خاندان کو منظم کرناچاہئیے۔ بچوں کی تعداد اور ان کی صحت کا خیال رکھیں۔

اس کو ہرگز نظر انداز نہ کریں، غور کریں اور اس کے بارے میں گفت و شنید کریں، دوسروں تک پہنچائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں سے بات کریں۔ "بایونک فلمز کے CEO، سلمان فاروقی نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا،"بایونک فلمز کا اس بڑی مہم پر کام کرنا ہمارے لئے واقعی قابل قدر ہے۔ یہ مہم میرے دل کی آواز ہے کہ یہ ہمارے معاشرے میں اشد ضروری تبدیلی کی آگہی پھیلانے میں مددگار ہوگی۔ میں پرجوش ہوں کہ ہمارے صدر نے اس پر توجہ دی اور ہمارے مقصد کی حمایت کی"۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں