ایف بی آر دفتر میں نا معلوم شخص ہتھیار لے کر داخل، ویڈیو سامنے آگئی

خود کو ایس پی ظاہر کرنے والا شخص سکیورٹی گارڈز کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا، ایف بی آر حکام

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 22 ستمبر 2021 21:49

ایف بی آر دفتر میں نا معلوم شخص ہتھیار لے کر داخل، ویڈیو سامنے آگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 22ستمبر 2021) ایف بی آر دفتر میں نا معلوم شخص ہتھیار لے کر داخل ، خود کو ایس پی ظاہر کرنے والا شخص سکیورٹی گارڈز کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا، ویڈیو سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے دفتر میں ایک شخص ہتھیار لے کر داخل ہوا اور جھگڑنے لگا۔ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس دفتر میں بغیر اسٹیکر والی گاڑی کے ساتھ جب ایک نامعلوم شخص داخل ہوا تو وہاں موجود گارڈ نے اسے روکا، جس پر اس شخص نے تلخ کلامی شروع کر دی، اور ذرا دیر بعد اچانک اسلحہ نکال لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی انچارج نے معاملے کی شکایت چیف کمشنر کو کر دی ہے،
ذرائع کا کہنا ہے کہ چند سال قبل بھی اس شخص کا لارج ٹیکس یونٹ میں اسی طرح جھگڑا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ نہیں تھی، اس لیے ایف بی آر کے سیکیورٹی اہل کاروں نے اسے روکا تو اس وقت تک نامعلوم شخص نے اسلحہ نکال لیا۔

نا معلوم شخص نے گاڑی کھڑی کرنے پر گارڈ کے ساتھ تلخ کلامی کی، اس نے اسلحہ نکال کر سیکیورٹی اہل کاروں کو دھمکیاں بھی دی۔سامنے آنے والی ویڈیو میں اس شخص کو سنا جا سکتا ہے جو کہہ رہا ہے کہ میں ایس پی ہوں، تمھیں نہیں چھوڑوں گا۔معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص کو دفتر کے اندر لینڈ کروزر پارک کرنے سے روکا گیا تو وہ آپے سے باہر ہو گیا، ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے سیکیورٹی اہل کاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں