عدالت عظمی کارفاعی پلاٹوں کی فہرست، تعمیرات سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے کلفٹن میں رفاعی پلاٹوں پر2 نجی اسپتالوں کی تعمیر سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا

جمعرات 23 ستمبر 2021 14:27

عدالت عظمی کارفاعی پلاٹوں کی فہرست، تعمیرات سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کا حکم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) سپریم کورٹ نے کلفٹن میں رفاعی پلاٹوں پر2 نجی اسپتالوں کی تعمیر سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔تحریری حکم نامے کے مطابق سپریم کورٹ نے شہر بھر کے رفاعی پلاٹوں کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت عظمی نے ڈی جی کے ڈی اے، کمشنر کراچی، ایڈمنسٹریٹر کراچی، تمام کنٹونمنٹس کو نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے رفاعی پلاٹوں کی فہرست، تعمیرات سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ نے ایس ٹی پلاٹس کے مقاصد اور تعمیرات سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ نسلہ ٹاور کیس، مالکان اور الاٹیز کی نظر ثانی کی درخواست مستردکردی، سپریم کورٹ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔ عدالت نے کمشنر کراچی کو 16 جون کے حکم پر عمل درآمد کا حکم دیدیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں