سپریم کورٹ نے منشیات رکھنے کے الزام میں نوکری سے برطرف پولیس اہلکار کی اپیل مسترد کردی

جمعرات 23 ستمبر 2021 14:33

سپریم کورٹ نے منشیات رکھنے کے الزام میں نوکری سے برطرف پولیس اہلکار کی اپیل مسترد کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) سپریم کورٹ نے منشیات رکھنے کے الزام میں نوکری سے برطرف پولیس اہلکار کی اپیل مسترد کردی۔ جمعرات کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے منشیات رکھنے کے الزام میں نوکری سے برطرف پولیس اہلکار معراج علی قریشی کی اپیل کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے پولیس اہلکار کی اپیل مسترد کردی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ آپ کے موکل کا کیس مفاد عامہ کے زمرے میں نہیں آتا۔ آپ نے برطرفی کیخلاف محکمہ جاتی اپیل بھی دائر نہیں کی۔ دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میرے موکل کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ میرے موکل کا انسپکٹر غلام عباس میمن سے جھگڑا ہوا۔ جھگڑے پر حیدر آباد تھانے میں منشیات رکھنے کا مقدمہ درج کردیا گیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں