عاطف اسلم نے ٹک ٹاک کی دٴْنیا میں قدم رکھ دیا۔

اکاؤنٹ پر عاطف اسلم کو 21 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کرلیا

جمعہ 24 ستمبر 2021 11:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی دٴْنیا میں قدم رکھ دیا۔عاطف اسلم نے مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک پر اپنا تصدیق شدہ اکاؤنٹ بنالیا ہے۔گلوکار نے صرف دو روز قبل ہی ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے جس پر اٴْنہوں نے اپنے اور صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کے گانے اجنبی کے ٹیزرز اپ لوڈ کیے ہیں۔

دو روز قبل بنائے گئے اکاؤنٹ پر عاطف اسلم کو 21 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے جبکہ اب تک اٴْن کی ویڈیوز پر 82 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

(جاری ہے)

عاطف اسلم کی ٹک ٹاک پر انٹری کی خبر تیزی سے پھیل رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے بیحد خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم 10 سال بعد پھر ایک ساتھ نظر آنے کے لیے تیار ہیں۔

اپنے دونوں بڑے پسندیدہ ستاروں کو ایک بار پھر ساتھ دیکھنے کے لیے مداح بیصبری سے اس نئی میوزک ویڈیو ’اجنبی‘ کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔10سال قبل 2011 میں گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ ماہرہ خان نے معروف پاکستانی ہدایتکار اور فلم ساز شعیب منصور کی فلم ’بول‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں