پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس کا کراچی بھر میں غیر قانونی سیکیورٹی گارڈز کے خلاف کریک ڈائون

ہفتہ 25 ستمبر 2021 16:39

پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس کا کراچی بھر میں غیر قانونی سیکیورٹی گارڈز کے خلاف کریک ڈائون
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2021ء) پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے کراچی بھر میں غیر قانونی سکیورٹی گارڈز کے خلاف کریک ڈائون کیا اوراسنیپ چیکنگ کا بھی آغاز کردیا۔ رینجرز (سندھ)سے ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی میں اہم تنصیبات اور گھروں پر تعینات سیکیورٹی گارڈز کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ چیکنگ کے ابتدائی مرحلے کے دوران سی کیورٹی گارڈ زکی بڑی تعدادغیر تربیت یافتہ گارڈ زپر مشتمل پائی گئی جس پرسییورٹی کمپنیز کو ہدایات جاری کی گئیں۔

شہر کے چار اضلاع میں مجموعی طور پر 4661 سیکیورٹی گارڈ زکا ریکارڈچیک کیا گیا اور مشتبہ سیکیورٹی گارڈز کی کرائم رپورٹنگ انڈکس سسٹم کے تحت ویری فکیشن بھی کی گئی۔ دوران اسلحہ ویری فکیشن 337گارڈز کااسلحہ غیر تصدیق شدہ جبکہ159گارڈز کا اسلحہ غیر لائسنس یافتہ پایا گیا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی کمپنیز سے غیر لائسنس یافتہ اسلحے کا ریکارد طلب کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب رینجرز (سندھ)اور سندھ پولیس کی جانب سے جرائم کی روک تھام کیلئے کراچی کے مختلف علاقوں میں مشترکہ اسنیپ چیکنگ کا آغازکیا گیا۔ اسنیپ چیکنگ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسنیپ چیکنگ میں ایک ہفتہ کے دوران مجموعی طور پر 17408گاڑیوں کو چیک کیاگیا،222 گاڑیوں پر غیر قانونی ایمر جنسی لائیٹس، 1363 گاڑیوں پر فینسی لائیٹس وسائرن اور 3003گاڑیوں پرلگے کالے شیشے ہٹوائے گئے جبکہ177 افراد کے خلاف بغیر اجازت کے گاڑی کے کیبن میں بیٹھ کر اسلحہ کی نمائش کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور 4643 گاڑیوں کے قوانین کی خلاف ورزی پر چالان بھی کیے گئے۔

رینجرز نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ قانون شکنی کرنے والے عناصر اور غیر قانونی عوامل میں ملوث افراد کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار،رینجرز ہیلپ لائن1101،رینجرزمددگارواٹس ایپ نمبر 03479001111  پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں