پاک بحریہ اور کسٹمز نے کھلے سمندر میں مشترکہ آپریشن کے دوران شراب ضبط کر لی

ہفتہ 25 ستمبر 2021 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2021ء) پاک بحریہ اور کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ڈائریکٹوریٹ گوادر نے اورماڑہ کے قریب کنڈ ملیر کے سمندر میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے تقریبا 5400 بوتلوں پر مشتمل شراب کی کھیپ قبضہ میں لے لی،ضبط کی گئی شراب کا تخمینہ 70.5 ملین روپے لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ سے ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انسداد منشیات کا کامیاب مشترکہ آپریشن پاکستان کی سمندری حدود میں تمام غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور سمندری تحفظ کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کائوشوں کا مظہر ہے۔

پاک بحریہ ملکی ساحلی پٹی اور سمندر میں کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح چوکس ہے اور خطے میں بحری  سکیورٹی کو یقینی بنانے میں مئوثر کردار ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں