کراچی ؛ سیکیورٹی گارڈز کی بڑی تعداد غیر تربیت یافتہ ہونے کا انکشاف

4661 سیکیورٹی گارڈزکا ریکارڈ چیک کرنے پر 337 کا اسلحہ غیر تصدیق شدہ اور 159 گارڈز کا اسلحہ غیر لائسنس یافتہ نکلا ، رینجرز اور پولیس نے غیر قانونی سیکیورٹی گارڈز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 26 ستمبر 2021 12:18

کراچی ؛ سیکیورٹی گارڈز کی بڑی تعداد غیر تربیت یافتہ ہونے کا انکشاف
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 ستمبر 2021ء ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سیکیورٹی گارڈز کی بڑی تعداد غیر تربیت یافتہ ہونے کا انکشاف ہوگیا ، رینجرز اور پولیس نے غیر قانونی سیکیورٹی گارڈز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں اہم تنصیبات اورگھروں پر تعینات سیکیورٹی گارڈز کا ریکارڈ چیک کرنے پر سیکیورٹی گارڈزکی بڑی تعداد کے غیر تربیت یافتہ ہونے کا انکشاف ہوا، کراچی کے 4 اضلاع میں مجموعی طور پر 4661 سیکیورٹی گارڈزکا ریکارڈ چیک کرنے کے بعد مشتبہ سیکیورٹی گارڈز کی کرائم رپورٹنگ انڈکس سسٹم کے تحت ویری فکیشن کی گئی ، اس دوران 337 گارڈز کا اسلحہ غیر تصدیق شدہ اور 159 گارڈز کا اسلحہ غیر لائسنس یافتہ نکلا ، جس کے بعد سیکیورٹی کمپنیوں سے غیرلائسنس یافتہ اسلحے کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کراچی میں تعینات ایس ایچ او سپاری لے کر قتل کرنے والا مجرم نکلا، سی ٹی ڈی نے ملزم کو گرفتار کر لیا ، محکمہ پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) فورس نے اجرتی قتل کروانے والے سابق ایچ او ہارون کورائی کی گرفتاری ظاہر کردی، سی ٹی ڈی نے سابق ایس ایچ او ہارون کورائی اور ساتھیوں کی گرفتاری ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے شہری کو اغوا کے بعد بن قاسم کے علاقے میں قتل کیا۔

سی ٹی ڈی کے سربراہ راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ ملزمان نے سیاہ گاڑی اور پولیس موبائل کی مدد سے فضل نامی شہری جو کسٹم کے لیے مخبری کا کام کرتا تھا اُسے گرفتار کیا، ہارون کورائی کو فضل کو اغواکرنے اور قتل کیلئے استعمال کیا، اُسے قتل کرنے کے بعد واقعے کو ٹارگٹ کلنگ کی شکل دینے کی کوشش کی گئی، یہ ٹارگٹ کلنگ نہیں بلکہ سپاری دے کر قتل کرایا گیا تھا ، فضل ایک مخبرتھا، جس کی مددسے مئی میں کسٹم انٹیلی جنس نےکارروائی کی اور 7 کروڑ روپے کی چھالیہ ضبط کی تھی، قبضےمیں لیا گیا مال مبینہ طورپر عمران مسعود، اس کےساتھی وحیدکاکڑکاتھا جبکہ اس کا تیسرا حصے دار عثمان شاہ تھا، جس نے اپنے تعلقات استعمال کر کے ہارون کورائی سے رابطہ کیا اور فضل کو راستے سے ہٹانے کا ٹاسک دیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں