رینجرز اور سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی، ڈکیتی میں ملوث انتہائی مطلوب2 ملزمان گرفتار

پیر 27 ستمبر 2021 14:36

رینجرز اور سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی، ڈکیتی میں ملوث انتہائی مطلوب2 ملزمان گرفتار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) پاکستان رینجرزسندھ اور سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکراچی کے علا قے سیکٹر 50-A، کورنگی نمبر3 1/2 میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث انتہائی مطلوب2 ملزمان شاہد ارشد اور محمد عمر عرف عمر پٹھان کو گرفتار کر لیاہے۔ترجمان رینجرزکے مطابق دورانِ تفتیش ملزمان نے مورخہ26 اگست 2021 کو اپنے دیگر ساتھیوں محمد وقار عرف منا اور محمد کاشف عرف عادل کے ساتھ مل کر پولیس کانسٹیبل محمد یاسرکو غوث پاک روڈ کورنگی نمبر 3 1/2 پردوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ان کے دیگرساتھی محمد وقار عرف منا اور محمد کاشف عرف عادل کو گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والا 30 بور پستول بھی برآمد کر لیاگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرزکے مطابق ملزمان ڈکیتی اور رہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں اورمتعدد بار جیل بھی جا چکے ہیں۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ ایمونیشن مزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ترجمان رینجرزنے عوام سے اپیل کی کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں