نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی سخت مخالفت کریں گے، بلاول بھٹوزرداری

تاریخ کے متنازع ترین چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش منظور نہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی

پیر 27 ستمبر 2021 15:56

نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی سخت مخالفت کریں گے، بلاول بھٹوزرداری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ہم نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی سخت مخالفت کریں گے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں غیرقانونی توسیع کی سخت مخالفت کرے گی، قانون میں متعین مدت میں توسیع نہیں ہوسکتی لہٰذا تاریخ کے متنازع ترین چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش منظور نہیں۔انہوں نے کہاکہ مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش ہمارے اس بیانیے کو درست ثابت کرے گی کہ نیب غیرجانب دار ادارے کے بجائے عمران خان حکومت کا آلہ کار ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں