کروڑوں روپے کی گندم چوری پر نیب انکوائری :نثارکھوڑو کی ضمانت میں5نومبرتک توسیع

منگل 28 ستمبر 2021 12:08

کروڑوں روپے کی گندم چوری پر نیب انکوائری :نثارکھوڑو کی ضمانت میں5نومبرتک توسیع
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2021ء) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کے گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم چوری سے متعلق کیس میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدرنثارکھوڑو کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیاہے۔منگل کوسندھ ہائی کورٹ میں سندھ کے گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم چوری پر نیب انکوائری سے متعلق پیپلز پارٹی رہنما نثار کھوڑو اور دیگر کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکوٹر نے بتایا کہ نثار کھوڑو سمیت دیگر خلاف انکوائری جاری ہے، انکوائری مکمل کرنے کیلئے مزید وقت درکار ہے ، جس پر عدالت نے کہاکہ ملزم کے انکوئری میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں یا نہیں، ملزم کے وارنٹ جاری نہیں ہوئے تو درخواست نمٹا دیتے ہیں۔نیب پراسیکوٹر نے کہاکہ نثارکھوڑو کے وارنٹ سے متعلق جواب کیلیے مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت تک نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا اور سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں