گورنرسندھ عمران اسماعیل کی شہید لیاقت علی خان ؒ کے مزار پر حاضری

قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی،لیاقت علی خانؒ کی شہادت سیاہ باب ہے ، گورنرسندھ

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:34

گورنرسندھ عمران اسماعیل کی شہید لیاقت علی خان ؒ کے مزار پر حاضری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید لیاقت علی خان کی 70ویں برسی کے موقع پر ان کے مزار پرحاضری دی۔ قبر پرپھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر اراکین سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی ،ڈاکٹر عمران علی شاہ، سعید آفریدی راجہ اظہر اور تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ نیازی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ شہید لیاقت علی خان نے قائداعظمؒ کا بھرپور ساتھ دیالیکن ملک دشمن عناصر نے انہیں راولپنڈی کے ایک جلسہ میں شہید کردیا تھا آج بھی ان کی شہادت پاکستان کی سیاسی تاریخ کاسیاہ باب ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کراچی کو بیس برس سے زائد قتل و غارت گری میں ڈوبا دیکھا لیکن الحمد اللہ سیکیورٹی اداروں کی بے پناہ قربانیوں کی بدولت کراچی ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بن رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ پاکستان سب سے کم قیمت پر پیٹرول بیچنے والے ملکوں میں شامل ہے، حکومت کواحساس ہے اسی لئے کوئی نیاٹیکس نہیں لگایا البتہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں لیکن ہمارا وعدہ ہے کہ عالمی منڈی میں قیمت کم ہوتے ہی یہاں بھی فرق آئے گا کیونکہ عمران خان کو جتنی فکر اس قوم کی ہے وہ قائد اعظمؒ اور لیاقت علی جناحؒ کے بعد کسی اور کی نہیں۔

ایک او ر سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ سندھ حکومت تعاون نہیں کررہی ورنہ صحت کارڈصوبہ میں بھی لاتے، پیر کو وزیر اعلی سے گندم پر بات کروں گااور ان سے ویجیلنس کمیٹیوں کے قیام کے حوالہ سے درخواست کروں گااس وقت سندھ میں آٹا پچاس فی کلو سے زائد نہیں ہونا چاہئے لیکن یہ صوبائی حکومت کا معاملہ ہے کہ وہ ڈی سیز کے ذریعے پرائس کنٹرول کرے یا کسی اور متعلقہ اتھارٹی کے ذریعہ اس پر قابو پا ئے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں