سندھ میں سیاسی مخالفین پر کیسز بنائے جارہے ہیں،پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت پولیس گردی پر قائم ہے، حلیم عادل شیخ

آج ثابت ہوگیا کہ آئی جی سندھ بے اختیار ہے۔سارے اختیار فرخ بشیر کے پاس ہیں۔ آئی جی سندھ ڈائریکٹ حوالدار ہیں، اپوزیشن لیڈر سندھ

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:34

سندھ میں سیاسی مخالفین پر کیسز بنائے جارہے ہیں،پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت پولیس گردی پر قائم ہے، حلیم عادل شیخ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں سیاسی مخالفین پر کیسز بنائے جارہے ہیں۔ پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت پولیس گردی پر قائم ہے۔ آج ثابت ہوگیا کہ آئی جی سندھ بے اختیار ہے۔سارے اختیار فرخ بشیر کے پاس ہیں۔ آئی جی سندھ ڈائریکٹ حوالدار ہیں۔ مختیارکار نے مور چوری میں ایک شخص کو گولی مار دی۔

وڈیرے سارے علاقے کے باپ نہیں ہوتے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے وڈیرا شاہی ختم کی تھی۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت کو اختیار ہوتا تو فرخ بشیر کو آئی جی لگا دیتے۔ جب ترقی نہ ہوئے تو وزیر اعلی ناراض ہوئے۔

(جاری ہے)

سندھ پولیس کو اپنا غلام بنایا ہوا ہے۔

آئی جی اپنی وردی کا خیال کرتے تو ان کی غلامی نہ کرتے۔ آج 9 ماہ ہوچکے ہیں معاشی دہشتگردوں نے کیسز بنائے ہیں۔ سندھ میں سیاسی مخالفین پر کیسز بنائے جارہے ہیں۔ پیپلز پارٹی سندھ میں حکومت پولیس گردی پر قائم ہے۔ آج ثابت ہوگیا آئی جی سندھ بے اختیار ہے۔ سارے اختیار فرخ بشیر کے پاس ہیں۔ آئی جی سندھ ڈائریکٹ حوالدار ہیں۔ فرخ بشیر کو اپنی کرپشن کی وجہ سے رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا اے ڈی خواجہ اور کلیم امام کو آج یاد کرتے ہیں انہوں نے غلامی نہیں کی۔ یہ ضلع ایسٹ ہے رات ایک بجے زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں۔ پچھلے دن ایک ہزار گھروں پر مشتمل گوٹھ کو گرانے کا نوٹس دیا گیا۔ پہلے پیسے لیکر غریبوں کو آباد کیا اب بے گھر کر رہے ہیں۔ یہ بلاول کا سسٹم ہے ایک ہزار گھر گرا کر قبضا کرانا چاہتے ہیں۔ سندھ پولیس انکروچمنٹ پولیس بنی ہوئی ہے۔

یہ لوگ اربوں کی زمینوں پر قبضے کر رہے ہیں۔مختیارکار نے مور چوری میں ایک شخص کو گولی مار دی۔ وڈیرے سارے علاقے کے باپ نہیں ہوتے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے وڈیرا شاہی ختم کی تھی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہمارے کنوں سے پئٹرول نہیں ملتا۔ دنیا میں پیٹرول سو فیصد بڑھ ہے یہاں کم بڑھا ہے۔ پوری دنیا میں کرونا کی وجہ سے مہنگائی بڑھی ہے۔ اس سے پہلے حلیم عادل شیخ سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

حلیم عادل شیخ دو مقدمات میں پیش خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت 13 نومبر تک ملتوی کردی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عبدالوھاب ایڈوکیٹ نے کہا کہ وفاق کو درخواست دی تھی جس پر جے آئی ٹی بنائی گئی ہے۔ جی آئی ٹی میں امید ہے انصاف ملے گا۔ عدالت جی آئی ٹی رپورٹ پر کیس چلائے گی۔ سارے سیاسی کیس بنائے گئے۔ 9 مہینے سے عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں عدالتوں سے انصاف کی اپیل ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں